پی ٹی سی ایل : نئے صارفین کے لیے 15 روز کا مفت ٹرائل

پی ٹی سی ایل کی جانب سے اب اپنے نئے براڈ بینڈ صارفین کو 15 دنوں کے لیے مفت ٹرائل فراہم کیا جارہا ہے۔ صارفین اس آفر کے ذریعے پی ٹی سی ایل براڈبینڈ سروس کو 15 دن تک چیک کر سکتے ہیں۔ اگر وہ اس سروس سے مطمئن نہیں تو وہ 15 دن کے اندر یہ سروس ختم کروا سکتے ہیں۔
pk پی ٹی سی ایل : نئے براڈبینڈ صارفین کے لیے 15 روز کا مفت ٹرائل
آفر کی تفصیلات:
  • پی ٹی سی ایل کی اس آفر کے ذریعے نئے صارفین کو 15 دن تک براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس مفت فراہم کی جائے گی۔
  • سروس جاری رکھنے کی صورت میں انہیں پیکج پلان کے مطابق چارجز ادا کرنا ہونگے۔
  • 15 دن کے اندر سروس ختم کروانے کے کوئی چارجز نہیں۔
  • صارفین کو پی ٹی سی ایل کی جانب سے وائی فائی موڈیم مفت فراہم کیا جائے گا۔
  • آفر حاصل کرنے کے لیے اپنے موبائل سے  080080800ملائیں۔
لہذا اگر اپنے موجودہ انٹرنیٹ سے پریشان ہیں تو 15 دن کے لیےمفت کا انٹرنیٹ ٹرائی کر کے دیکھیں۔ ویسے تو پی ٹی سی ایل موجود ہ صارفین  کی اکثریت آج کل پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس میں آئے روز ہونے والی خرابیوں سے عاجز ہیں لیکن جناب مفت میں ٹرائی کرنے میں کیا حرج ہے؟

No comments:

Post a Comment